تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
تربت میں زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ‘حنظلہ’ غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی
اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ‘حنظلہ’ غزہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
ناروے (سب نیوز )اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہونے امدادی کشتی غزہ سے 150 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گئی۔خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق ‘حنظلہ ‘ نامی اس امدادی کشتی میں 2 فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ سمیت فلسطین کے حامی 15کارکن شامل ہیں جو کئی مہینوں سے بھوک کے شکار فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کے لیے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
یہ مشن فریڈم فلوٹیلا کولیشن (Freedom Flotilla Coalition) کے زیر انتظام سرانجام دیا جارہا ہے۔رواں ماہ 13 جولائی کو اٹلی سے روانہ ہونے والی یہ امدادی کشتی غزہ سے صرف 150کلو میٹر کی دوری پر ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ ہنڈالہ اب اس مقام سے بھی آگے نکل چکی ہے جہاں میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے روکا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میڈلین نامی امدادی کشتی غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر روانہ ہوئی تھی تاہم اسرائیلی فوج نے غزہ سے تقریبا 200 کلو میٹر کی دوری پر اس کشتی کا راستہ روک کر اسے واپس بھیج دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی عافیہ صدیقی کیس سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم