کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد، ملیر اور گرد و نواح میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے. جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے رات 1 بج کر 44 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 تھی۔زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ملیر اور اس کے آس پاس کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔