Daily Mumtaz:
2025-09-18@22:22:36 GMT

کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ

کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور اس کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کو 3,360 ارب روپے ملنے تھے مگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے شہر کو محروم کردیا گیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے شہر کے ساتھ سنگین زیادتیاں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، شہر کی ہر سڑک تباہ حالی کی منظر کشی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ پانی کی لائنیں ٹوٹنے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کرپشن و نااہلی کی وجہ سے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، چار روز سے یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹی پڑی ہیں لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

فہیم خان نے کہا کہ کراچی میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے روشنیوں کا شہر رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے، کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، تاریں ٹوٹنے اور ٹرانسفارمر پھٹنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 47 کے حکمران عوام کی فکر سے عاری ہیں، پاکستان تحریک انصاف وہ سب سے بڑی جماعت ہے جس کے پاس کراچی کا مینڈیٹ موجود ہے، لیکن ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہرایا گیا اور جعلی لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھایا گیا جس کے نتیجے میں کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا کے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے