data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور ان کے گردونواح میں آندھی کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کےمطابق  ادھر سندھ اور بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے،بلوچستان کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، سبی ملک کا گرم ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں 43، چمن میں 37، جب کہ زیارت میں نسبتاً معتدل درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔

ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہو سکی۔ گوادر میں درجہ حرارت 37 اور جیوانی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مقامی آبادی کو شدید حبس اور گھٹن کا سامنا ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ بعض بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، جس سے جزوی طور پر موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں خصوصاً بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی کے دوران بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات علاقوں میں اسلام آباد امکان ہے میں بھی

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور:

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی