13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے.
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے.
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔
خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارشدہ ، ایبٹ آباد سمیت بنوں، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں آ ندھی طوفان کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں 13سے18 جون تک موسم شدیدگرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش بھی متوقع ہے، جس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا امکان ہے کی شدت میں جون تک
پڑھیں:
مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
اسلام آباد:مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ آج زیادہ تر موسم خشک گرم رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔
پی ٹی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی تک برقرار رہے گا۔
مون سون کے پانچویں اسپیل کی آمد کے حوالے سے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاوسنگ بروقت انتظامات کے لیے سرگرم عمل ہے۔