ایران مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل باقری کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف 300 کے قریب فضائی حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد باقری کی شہادت واقع ہوئی ہے، فارس نیوز کے نامہ نگار نے جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افواج ایران کی
پڑھیں:
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت منایا گیا
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت منایا گیا
شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، میجر جنرل عاکف اقبال نے فاتحہ خوانی بھی کی
پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا گیا اور شرکاء کی جانب سے عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 77 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، گوجر خان میں شہید کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، میجر جنرل عاکف اقبال نے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی