data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے تحت مرکز جماعت میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عید ملن عشائیہ سے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی ، نائب امرا مشتاق احمد عادل اور عبدالغفور انصاری نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی زندگی کے تمام معاملات میں اللہ کے احکامات کو مقدم رکھنے کا نام ہے۔ اللہ کے احکامات کے مطابق انفرادی واجتماعی زندگی گزار نا اور نظام حکومت چلانا ہی عیدالاضحی کا اصل پیغام ہے۔ جماعت کے رہنماؤں نے کہاکہ جب تک ہم اپنے معاملات اور نظام حکومت کو اللہ کے احکامات کے تابع نہیں کریں گے ترقی اور خوشحالی حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام حکومت اللہ کے احکامات کے تابع کرنے کی جدوجہد کررہی ہے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی اور دیگر رہنماؤں نے اس موقع پر غزہ کے مسلمانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمان اپنا سب کچھ قربان کر کے صحیح معنوں میں حضرت ابرہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کررہے ہیں۔ جماعت کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں عید قرباں کے موقع پر اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے کھالیں جمع کرنے والے کارکنان جماعت کا شکر یہ ادا کیا اوران کی کاوشوں کی تحسین کی تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اللہ کے احکامات جماعت اسلامی ٹنڈوا دم

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • زندگی کا مقصد
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی