جماعت اسلامی ہند نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، تحقیق کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے سمیت بہت ساری معصوم جانوں کا نقصان، ایک ناقابل تصور تباہی ہے۔ واضح رہے کہ حادثے میں اب تک دو سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اور اطلاعات کے مطابق جس میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر طیارہ گرا تھا، وہاں موجود کچھ طلباء کی موت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالاں کہ ابھی سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم مانا جا رہا ہے کہ کم از کم پندرہ سے بیس میڈیکل کالج کے طلباء بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کے صدر نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور بیرون ملک تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی جگہ سے سامنے آنے والے منظر انتہائی تکلیف دہ ہیں اور اپنے پیاروں کی شناخت اور خبروں کے منتظر خاندانوں کا درد الفاظ سے باہر ہے۔ حفاظتی اور بچاؤ کے کاموں میں لگاتار لگے ہوئے رضاکاروں کو سراہتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اس حادثے کی تحقیق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو اور ریکوری کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید سعادت اللہ حسینی نے جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ کرتے ہیں انہوں نے ہیں اور کے ساتھ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت کل بروز جمعرات 18ستمبر کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اور اہل غزہ بالخصوص معصوم فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ تمام اضلاع میں ہر سطح کے ذمے داران نجی و سرکاری اسکولوں میں رابطے کر رہے ہیں ۔ اسکولوں کے منتظمین اور پرنسپل حضرات سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں اورا ن کو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے دعوت نامہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ اسکولوں کی جانب سے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کا بھر پور خیر مقدم اور یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ اسکولوں کے طلبہ اپنے اساتذہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کیے جا رہے ہیں ، مارچ میں شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوں گی ۔ علاوہ ازیں مختلف اسکولوں کی جانب سے بھی بچوں کو مارچ میں شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اسکولوں کی اسمبلیوں میں بھی اساتذہ کرام کی جانب سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،بچوں میں زبردست جوش و خروش موجود ہے اور کراچی کے بچے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ میں شرکت کے لیے آمادہ اور تیار ہیں ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری توفیق الدین صدیقی نے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے منتظمین اور مختلف کمیٹیوں کے ذمے داران کو ہدایت کی ہے کہ مارچ میں کراچی کے ہزاروں بچوں کی شرکت کے پیش نظر اور مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطین کے مسلمانوں کی جدو جہد اور قربانیاں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہے ۔ 23ماہ سے غزہ لہو لہو ہے ، 65ہزار سے زاید فلسطینی شہید ، 22ہزار سے زاید معصوم بچے شہید ، مساجد ، اسپتال ، اسکول ، پناہ گزین کیمپ ‘ سب پر حملے ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے ظلم کا نشانہ ، امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی درندگی جاری ہے ، اسرائیل اسکولوں ، اسپتالوں اور رہائشی علاقوں میں بمباری کر رہا ہے اور امریکا ، برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کررہے ہیں ۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملاً کچھ کرنے پر تیار نہیں ہیں لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ کراچی کے بچے کل 18ستمبرکو ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔