دشمن کے حملوں میں چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ آج صبح کے وقت صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے ایران کی عظیم قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ 

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 بسم‌الله الرحمن الرحیم۔

عظیم ملت ایران!
صیہونی حکومت نے آج صبح ہمارے پیارے وطن کیخلاف اپنے پلید اور خون آلود ہاتھوں سے جنایت انجام دی اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خباثت کو پہلے سے زیادہ  آشکارکیا ہے، اب صیہونی رجیم  دردناک انجام کی فکر کرے۔ اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج باذن اللہ انہیں چھوڑیں گی نہیں۔ دشمن کے حملوں میں چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ اس جرم کے بعد صیہونی حکومت ایک تلخ اور دردناک انجام کی مستحق ہے، قطعا اس کو بھگتے گی۔

سید علی خامنہ ای

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟