امریکا نے ایران پر حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
واشنگٹن:
ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان حملوں میں شامل نہیں ہے اور اس کی اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج کا تحفظ ہے۔
آج رات اسرائیل نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی، امریکا ان حملوں میں شامل نہیں ہے۔ ہماری اولین ترجیح مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کا تحفظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مطلع کیا تھا کہ وہ یہ کارروائی اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور ہم اپنے علاقائی اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے ایران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کو امریکا کے مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار راؤ احمد سجاد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی قیادت اور تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ طور پر تحریک لبیک سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔
راؤ احمد سجاد نے کہا کہ انہوں نے 2022 کے ضمنی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لیا۔ تاہم، موجودہ سیاسی حالات اور شدت پسندانہ و گروہی سیاست کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی تمام قیادت اور نیشنل اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیشِ نظر وہ قومی سطح پر مثبت اور تعمیری سیاست کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں