اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
تہران پر اسرائیلی حملے میں ایران کے چھ اہم سائنسدان مارے گئے، جن کا تعلق جوہری اور دفاعی پروگرامز سے تھا۔ ان کی موت کو ایران کے سائنسی اور عسکری ڈھانچے پر بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر فریدون عباسی دوانیشہید سائنسدانوں میں سب سے نمایاں نام ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی کا ہے، جو ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سابق سربراہ رہ چکے تھے۔ وہ نیوکلیئر فزکس کے ماہر تھے اور یورینیم افزودگی جیسے حساس شعبے میں کام کرتے تھے۔ اُن پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا، مگر وہ بچ گئے تھے۔
ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچیدوسرے سائنسدان ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی تھے، جو تہران کی مشہور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور لیزر فزکس کے ماہر تھے۔ ان کا شمار ایران کے جوہری سائنسدانوں میں ہوتا تھا، اور انہوں نے مختلف ریسرچ پروجیکٹس کی قیادت کی تھی۔
ڈاکٹر مجید کاویانیڈاکٹر مجید کاویانی کا تعلق خلائی ٹیکنالوجی سے تھا۔ وہ ایران کے عسکری سیٹلائٹ پروگرامز میں سرگرم رہے اور ملکی دفاعی سیٹلائٹ سسٹم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر سجاد قریشیڈاکٹر سجاد قریشی دفاعی ٹیکنالوجی کے ماہر تھے۔ وہ راڈار اور میزائل ٹیکنالوجی میں کام کر رہے تھے اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرامز سے منسلک تھے۔
ڈاکٹر علی خرم دہقانڈاکٹر علی خرم دہقان نطنز اور فردو کے ایٹمی پلانٹس میں بطور مشیر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وہ نیوکلیئر مواد کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے پر تحقیق کر رہے تھے۔
ڈاکٹر رضا موسوی نژادڈاکٹر رضا موسوی نژاد کا تعلق کیمیکل انجینئرنگ سے تھا۔ وہ دفاعی اداروں میں کام کرتے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے منصوبوں میں شامل تھے۔
ان سائنسدانوں کی شہادت سے نہ صرف ایران کی دفاعی تحقیق کو نقصان پہنچا ہے بلکہ خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی حکام نے ان کی قربانی کو “ناقابلِ فراموش قومی سرمایہ” قرار دیا ہے اور اسرائیل کو سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی حملہ ایران ایرانی سائنسدان ڈاکٹر رضا موسوی نژاد ڈاکٹر سجاد قریشی ڈاکٹر علی خرم دہقان ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی ڈاکٹر مجید کاویانی ڈاکٹر محمد مہدی تہرانچی سائنسدان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی حملہ ایران ایرانی سائنسدان ڈاکٹر سجاد قریشی ڈاکٹر علی خرم دہقان ڈاکٹر فریدون عباسی دوانی ایران کے
پڑھیں:
ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔