ابتدائی مشاورت میں 25 رکنی اسکواڈ منتخب! بابر، رضوان باہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ نے مشاورت سے ابتدائی طور پر 25 رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا۔سوشل میڈیا پلیٹ پر صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی و ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے مشاورت سے ابتدائی طور پر دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کیلئے 25 رکنی دستے کا انتخاب کرلیا ہے، جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام بھی شامل ہے۔تاہم محمد رضوان اور بابراعظم اِن کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔سابق کپتان بابراعظم اسکواڈ میں سلیکشن نہ ہونے پر پریشان ہیں، انہوں نے دو روز قبل ڈائریکٹر اکیڈمیز و ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور پریشانی سے آگاہ کیا۔قبل ازیں سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے گھر ہونیوالی دعوت میں انہوں نے فاسٹ بولر سے بات کرنا چاہی تاہم کھلاڑیوں کی فیملیز اور مصروف وقت کے سبب وہ ملاقات نہ کرسکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔