کندھ کوٹ؛ خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
سٹی 42 : کندھکوٹ میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
کندھ کوٹ گریڈ اسٹیشن کے قریب خوشحال خان خٹک ٹرین پشاور سے کراچی کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں موجود مسافروں کو کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو گھنٹے کے اندر ان دونوں بوگیوں کا کام ہو جائے گا ، جس کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گی۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد:ملک کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ تین ماہ میں 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست) میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 584 ملین ڈالر تھیں جبکہ اس میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی شعبے کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور انٹرپرینیورز کی پالیسیوں سے مستفید ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اضافہ ممکن ہوا ہے۔