لاہور:ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، سیکڑوں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے بعد شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کیخلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے بعد شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اظہر عمران طاہر اور صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ ظہیر کربلائی نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں امامیہ اسٹوڈنٹس اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ شہادت ہمارے لئے سعادت ہے، ایران پر حملے میں ہونیوالی شہادتیں، انقلاب کو مزید مضبوط کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد اسرائیل کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے، یہ حملہ ایران پر نہیں بلکہ اسرائیل نے اپنی بقاء پر حملہ کیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ناجائز ریاست کو صفحہ ہستی سے حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے، اگر پاکستان نے ایران کا ساتھ نہ دیا تو ہمارا نمبر فوراً آ جائے گا، اس لئے پاکستانی قیادت ایران کا ساتھ دے۔ مظاہرین نے سخت گرمی کی باوجود مظاہرے میں شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان آرگنائزیشن پاکستان امامیہ اسٹوڈنٹس مظاہرہ کیا اسرائیل کی بربریت کی ایران پر کے بعد
پڑھیں:
صہیونی جارحیت کیخلاف مقاومت حقیقی ڈھال ہے، حزب الله کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ
اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مجاہدین کی جانب سے مزاحمت کا انتخاب، وہ راستہ ہے جس نے لبنان کی سلامتی و وقار کو یقینی بنایا اور یہ ائندہ بھی دشمن کے خلاف حقیقی ڈھال بنی رہے گی۔
انہوں نے شہید الخطیب کو ان افراد کے کاروان کا حصہ قرار دیا جنہوں نے وطن، اس کی سلامتی اور استحکام کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی۔ حسین الحاج حسن نے مزید کہا کہ ہم شہداء پر فخر کرتے ہیں۔ یہ شہداء امت اسلامیہ کے بیدار ضمیروں اور قوموں کی تاریخی یادوں میں زندہ ہیں۔ شہید ہی فتح کے معمار، دفاعی توازن کو مضبوط بنانے والے اور عزت و آزادی کے راستے کھولنے والے ہیں۔ آخر میں لبنانی پارلیمنٹ میں حزب الله کے رکن نے شہید الخطیب کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا اور ہماری قوم کو درپیش چیلنجز میں ثابت قدمی کی علامت بن کر رہے گا۔