اسرائیلی کا ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایک خفیہ اور زیر زمین کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنا کر پاسدارانِ انقلاب ایران (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا جس میں جنرل حاجی زادہ کے ہمراہ دو دیگر اعلیٰ ایرانی افسران بھی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کی شہادت کو ایک اہم آپریشنل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ مکمل انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
تاحال ایرانی حکام کی جانب سے جنرل حاجی زادہ یا دیگر افسران کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ تاہم خطے میں کشیدگی کی موجودہ لہر کے تناظر میں یہ دعویٰ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس کے ممکنہ نتائج پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6