ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر ہے نہ والد ان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔
کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف ذاتی سوالات بھی کیے گئے۔
ان سے ان کے شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور بیٹی کے حوالے سے بھی پوچھا گیا جب کہ ان سے ان کے وزن سے متعلق بھی دریافت کیا گیا۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کا وزن 78 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے اور ان کا قد 5 فٹ سے زیادہ ہے، آج کل وہ کسی طرح کی ڈائٹنگ نہیں کر رہیں، اس لیے ان کا وزن بڑھ چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کئی سال سے بیمار ہیں اور انہیں مختلف طبی پیچیدگیاں لاحق ہیں۔
کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے ہوش سنبھالا ہے، یعنی تقریبا 15 سال سے ان کی والدہ بیمار ہیں، انہیں آندوں اور معدے کے مسائل سمیت دیگر پیچیدگیاں لاحق ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس والد کی کوئی تصویر نہیں ہے، اگر ان کے پاس والد کی تصویر ہوتی تو وہ مداحوں کو ضرور دکھاتیں۔
اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ والدہ کے پاس ان کے والد کی تصویر ہو اور یہ کہ اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ والد کے پاس جاکر ان کے ساتھ تصویر بنوائیں گی۔
ساتھ ہی کنول آفتاب نے انکشاف کیا کہ لیکن ان کے والد کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کی اولاد بھی ہے۔
ٹک ٹاکر کے مطابق ان کے والد کو ان پر ذرا بھی فخر نہیں، ان کے والد کے لیے کوئی اولاد نہیں ہے۔
کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو بیوی سے فرق پڑتا ہے، دوسرے رشتے داروں سے فرق پڑتا ہے لیکن اولاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے لیے اولاد ہو یا نہ ہو، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں۔
ٹک ٹاکر نے والد کے رویے سے متعلق انکشاف تو کیا لیکن اس حوالے سے انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
کنول آفتاب کی جانب سے والد کے رویے سے متعلق انکشاف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں والد کی برائیاں اور شکایات کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
View this post on InstagramA post shared by Socialdicted (@socialdicted01)
مزیدپڑھیں:مودی اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنول ا فتاب ان کے والد انہوں نے والد کے والد کی ٹک ٹاکر کے پاس
پڑھیں:
کے پی، مقامی حکومتوں کے 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں 350 ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے سال 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2002 سے سال 2024 تک آنے والے بلدیاتی ادوار کے آڈٹ ریکارڈ میں 354 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جو تاحال حل طلب ہیں۔
آڈیٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے اب تک صرف 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کی معمولی ریکوری کی جا سکی ہے تاہم 350 ارب ریکورنہیں ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 14-2013 میں 7 ارب 50 کروڑ ، 16-2015 میں 7 ارب 5 کروڑ 20کروڑ کی بےضا بطگیاں سامنے آئیں۔
پاکستان میں امراضِ قلب کی وجہ سے سالانہ کتنی جانیں جا رہی ہیں۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
آڈٹ افسران نے کہا کہ حکومت نے احتساب کے نظام میں اصلاحات نہ کیں تو یہ آڈٹ اعتراضات اسی طرح بڑھتے رہیں گے جب کہ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں ملی۔ ان بے ضابطگیوں کے برقرار رہنے کی بڑی وجہ کوئی مؤثر، فعال اور مؤثر نظام کی عدم موجودگی ہے جو ان آڈٹ اعتراضات کو باضابطہ طور پر نمٹا سکے۔
ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نہ تو تحصیل اکاؤنٹس کمیٹیوں کو فعال کر سکی اور نہ ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو مقامی حکومتوں کے مالی معاملات پر اختیار دینے کے لیے کوئی سنجیدہ قانون سازی کی۔
100ملین ڈالرکا ڈوبنا انڈیاکاپروپیگنڈا
2019 کے ترمیمی ایکٹ میں واضح طور پر تحصیل اکاؤنٹس کمیٹی کے قیام اور اسے آڈٹ رپورٹس، بجٹ اور مالیاتی گوشواروں کی جانچ کے اختیارات دینے کا ذکر کیا گیا تھا تاہم یہ کمیٹیاں آج تک قائم نہیں ہو سکیں۔
مزید :