گلوکار علی حیدر کی بیٹی نے موسیقی کی دنیا میں انٹری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
گلوکار علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سُروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔
علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ ’دل نہیں لگدا‘ ریکارڈ کروایا ہے جو کہ ریلیز کیا جاچکا ہے۔
A post common by Ali Haider (@alihaiderofficialpage)
گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا ’دل نہیں لگدا‘ جس میں، میں خود بھی شامل ہوں۔ باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں
گانے کا مکمل لنک بائیو میں ہے‘۔
علیشبہ حیدر کی آواز کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے والد کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جو علیشبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علی حیدر کی بیٹی حیدر کی
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔پاکستان کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز سے شکست کھا گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ولیم پرکنز 30 اور ڈیوائن براوو بھی 30 رنز بناسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔آج کی فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم
کرلی ہے۔