کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔
آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور اسی طرح بارش کے پیش نظر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ موسمی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں بھی
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔