کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی نارتھ کراچی دعا لان میں کھلی کچہری
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام پریشان۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A دعا لان میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کھلی کچہری میں خصوصی شرکت۔کھلی کچہری میں نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر زسے عوام کی شرکت، منتخب یوسی چیئرمیز،وائس چیئرمیز،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔معززین نیو کراچی ٹاؤن نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرکے بنیادی سہولیات‘ بجلی،پانی اور گیس سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ حالیہ گرمی میں بھی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کراچی کے عوام سے بھر پور اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن زرینہ کالونی اور شاہ نواز بھٹوکالونی میں 16 سولہ گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے غیر قانونی طور پر لگائے گئے پتھاروں اور گنے کے جوس کی مشینوں کو کنڈا دیا گیا ہے، یہ بجلی کس مد میں استعمال کررہے ہیں؟ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی اور کے الیکٹرک کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات بہت زیادہ ہیں۔ بجلی صارفین سے اضافی بلوں کی وصولی بھی کی جارہی ہے جس سے غریب عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو ن کھلی کچہری کی جانب سے
پڑھیں:
کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک میں انتظامی بحران کے باعث بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، وزارتِ توانائی سے ٹیرف تنازعے کے بعد ادارے میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی اکثریت مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ہے اور نئے سی ای او کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔