نواز شریف کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پاکستان کے تین مرتبہ منتخب سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کو ’وحشیانہ جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے اور پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہاکہ ہم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس نازک وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی تنصیبات، جوہری مراکز اور فوجی قیادت کی رہائش گاہیں شامل تھیں،ان حملوں میں کم از کم چھ معروف سائنسدان اور متعدد اعلیٰ عسکری افسران شہید ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
مری:مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی چھانگلہ گلی میں ایک اور ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، تینوں رہنمائوں نے اکٹھے کھانا کھایا۔
وزیراعظم دوروزسے ڈونگا گلی جبکہ مریم نواز تین روزسے چھانگلہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔