پنجاب اسمبلی: ’میرے ساتھ نہ بگاڑیں‘، اسپیکر ملک احمد کی اپوزیشن کو وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پنجاب اسمبلی—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 1 گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔
حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے راولپنڈی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی، راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپوزیشں ارکان کے نعروں کے بعد دعائے مغفرت کروائی جائے۔
اس موقع پر اسپیکر نے اپوزیشن ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ نہ بگاڑیں میرے ساتھ اچھے رہیں، کسی کو میرے متعلق پتہ ہو یا نہ ہو سردار محمد علی کو پتہ ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم 16 جون کو ان کے بجٹ کا جواب دیں گے، ہمیں اپنے جائز حقوق کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل ایک قرار داد کو پڑھے بغیر ہی منظور کرا لیا گیا، ستھرا پنجاب خوش آمدی قرار داد کو لایا گیا۔
ملک احمد بھچر نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا، اسپیکر مجبور تھے، اسی حکومت کا حصہ ہیں، اسپیکر نے ن لیگ کے ارکان کو بلایا اور کوآپریٹو کا بل بھی پاس کروایا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی لیکن اسپیکر نے ایک نہ سنی، ستھرا پنجاب میں 30 ارب روپے کرپشن کی گئی، ٹھیکیداروں کو نوازا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کہا کہ
پڑھیں:
سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، ان کی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے اس لیے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں۔
اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔