سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں12اور پنشن میں 8فیصد اضافہ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کررہے ہیں،سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ جاری ہے،اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے ،اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔
مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتمادکااظہار کیا، بجٹ کا حجم 34کھرب51ارب روپے رکھاگیا ہے۔
شادی کا شوق ہے، چاہتی ہوں نخرے اٹھانے والا شوہر ملے:خدیجہ سلیم
وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ16تک تنخواہوں میں 12فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22کے ملازمین کو 10فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ پنشن میں 8فیصد اضافہ کیا جائے گا، معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھایا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر اضافہ کیا گیا، جسے وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔
نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔
اضافہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی اخراجات کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔