رواں سال دوران حج سعودی عرب میں 18 پاکستانی حاجی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی زائرین جان کی بازی ہار گئے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ اور پہلے سے علیل افراد تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے حجاج کی اموات کا سبب زیادہ تر دل کا دورہ اور مختلف امراض بنے جب کہ کچھ افراد کو دوران سفر طبی پیچیدگیاں لاحق ہوئیں۔ تمام مرحومین کو مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے ایام کے دوران 35 پاکستانی عازمین وفات پا گئے تھے، جن میں اکثریت معمر افراد کی تھی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاں بحق زائرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی حجاج کرام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کیے گئے ہیں، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے میڈیکل ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں، شہباز شریف
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے ہیں، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے حوالے سے ضروری رولز بنائے جا چکے ہیں، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل کے حوالے سے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک کا اجراء 25 جولائی 2025ء کو کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت ہو گی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت کے لیے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتیں بھی بھرپور تعاون کریں۔ وزیراعظم کا ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے۔