خان پور ڈیم میں پانی کے صرف 25 دن کے ذخائر باقی رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مسلسل کم بارشوں اور خشک موسم کے باعث پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، خان پور ڈیم جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی آبادی کے بڑے حصے کو پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے اس میں بھی پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق خشک موسم کے باعث خان پور ڈیم میں پانی کے ذخائر انتہائی کم ہو گئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیم میں موجود پانی ڈیڈ لیول سے صرف 11 فٹ دور ہے، پانی میں مسلسل کمی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو آنے والوں دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خان پور ڈیم میں ڈیڈ لیول کی حد ایک ہزار 921 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں موجودہ پانی کی سطح ایک ہزا 910 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کی آمد 16 کیوسک جبکہ اخراج 127 کیوسک ہے، جس میں سے 96.
اگر روزانہ کی بنیاد پر پانی کی آمد اور اخراج میں واضح فرق برقرار رہا تو آئندہ آنے والے دنوں میں یہ صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ خان پور ڈیم میں اس سے فائدہ اٹھانے والوں بالخصوص سی ڈی اے اور آر سی بی کے لیے صرف 25 دن کے پانی کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشی آبادیوں کو ملنے والے پانی کے باعث ڈیم کا روزانہ کی بنیاد پر 0.10 فٹ پانی کم ہو رہا ہے۔
ڈیم حکام نے مزید بتایا کہ زیادہ بارشوں والے علاقے بشمول مارگلہ کی پہاڑیاں اور گلیات میں معمول سے کم بارشیں کم ریکارڈ کی گئی ہیں جس سے صورتحال ابتر ہوئی، ڈیم میں مختلف جگہوں پرپتھر اور ٹیلے بھی واضح طور دکھائی دینے لگے ہیں، خصوصا اسپل ویز اور اس جگہ پر جہاں پانی کا اصل ذخیرہ موجود ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر آئندہ 10 سے 15 دنوں میں تیز بارشیں نہیں ہوئیں تو ڈیم کا پانی ڈیڈ لیول سے نیچے جانے کا امکان ہے۔
عہدیدار کے مطابق ڈیم میں پانی کے کم ہوتے ذخائر کی وجہ سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی زرعی زمینوں کے لیے پانی کی سپلائی ایک ماہ قبل ہی معطل کردی گئی تھی، حالیہ خشک موسم کی وجہ سے ٹیکسلا اور واہ کے علاقوں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تفریح کے غرض سے ڈیم پر آنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی واضح کمی دکھائی دے رہی ہے۔
ڈیم پر تفریحی کی سرگرمیاں کم ہونے کی بنیاد پر کشتی رانی کے شعبے سے جڑے افراد نے اپنی کشتیاں ڈیم کے سوکھے ایریا میں کھڑی کردی ہیں۔ خان پور ڈیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 40 کلو میٹر اور ضلع ہری پور سے 15 کلو میٹر دور پوٹھار کی پہاڑی ریجن اور خیبر پختونخوا کے خان پور گاؤں کے قریب واقع ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان پور ڈیم میں اسلام ا باد کی بنیاد پر کے مطابق میں پانی بتایا کہ کے ذخائر پانی کے پانی کی
پڑھیں:
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-4
اسلام آباد (آن لائن) اکتوبر 2025ء میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔