data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ اسلامک مائیکروفنانس کے تحت ضلع بدین کے17 بے روزگار اور مستحق افراد کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے آج ایک تقریب بدین پریس کلب میں منعقد ہوگی۔تقریب میں شعبہ الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن فدا بیروزگار مستحقین میں چیک تقسیم کریں گے۔ تقریب میں الخدمت کے ریجنل و ضلعی ذمے داران سمیت پریس کلب کے صحافی حضرات اور مختلف سماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔الخدمت اسلامک مائیکروفنانس کا مقصد معاشی طور پر کمزور افراد کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کا یوم شہادت، یادگار پر تقریب، صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت

گوجر خان+ اسلام آباد (عامر وزیر ملک+ خبرنگار+ این این آئی) پاکستان کا سب سے بڑا پہلا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے گوجر خان کے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے 77ویں یوم شہادت پر ان کے آئی گاؤں سنگھوری میں ان کی یادگار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عاکف اقبال تھے۔ تقریب کے میزبان کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے پوتے میجر راجہ عدیل سرور بھٹی تھے۔ مہمان خصوصی نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 8بلوچ رجمنٹ کے چاق وچوبند دستے نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو سلامی پیش کی۔ کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 77ویں یوم شہادت کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج، سروسز چیفس کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کے 77 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن کشمیر کی پہلی جنگ میں کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو کیپٹن محمد سرور شہید کی جرات، استقامت اور عظیم قربانی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا محفوظ پاکستان ہمارے ہیروز کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کیپٹن محمد سرور شہید کی جرأت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قوم کے بہادر سپوت نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 جولائی 1948 پاکستان کی عسکری تاریخ میں وہ دن ہے جب دفاع وطن کی راہ میں پہلا نشان حیدر امر ہوا۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے اڑی سیکٹر میں غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔ دشمن کے مضبوط مورچوں کو بہادری سے فتح کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے بہادر سپوت کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے جموں و کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، افواج پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن سرور شہید کے 77 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم آج ملک کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے یوم شہادت پر انہیں ان کی جرأت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے جموں و کشمیر پر جارحانہ قبضے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، ان کی شجاعت نے ایک ایسی مثال قائم کی جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے افواج پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی۔ پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوئے چار ملزمان کراچی سے گرفتار
  • جشن آزادی پر گاڑی ، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ  نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا خسارہ 193 سے کم ہوکر 780 ارب پر آگیا
  • وزیراعلیٰ سندھ نے 646 اساتذہ تدریسی لائسنس تقسیم کردیے
  • رشوت قبول نہ کرنے والے روسی اہلکاروں میں رشوت جتنی رقم کے برابر انعامات تقسیم
  • غزہ کی جنگ میں وقفہ : پہلے دن 120 ٹرکوں پر لدی امداد تقسیم
  • کیپٹن محمد سرور کے یوم شہادت پر ایل او سی چکوٹھی میں پروقار تقریب
  • جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کا یوم شہادت، یادگار پر تقریب، صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت