نیتن یاہوکے بیٹے کی شادی تقریب ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب (جسارت نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد اپنے صاحبزادے کی شادی ملتوی کردی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے رونیت فارم میں کل پیر 16جون کو ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حالیہ حملے سے قبل دیوار گریہ پر دعا کی تھی۔ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کا آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کردی اور اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔