آج رات ایران کے ہر ہدف اور ہر مقام کو نشانہ بنائیں گے؛ نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسرائیلی وزیر اعظم نے وڈیو پیغام میں دھمکی دی کہ آج رات ایران کی حکومت کے ہر ہدف اور ہر مقام پر ایسا حملہ کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قوم کے نام ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ بہت جلد آپ دیکھیں گے کہ اسرائیلی طیارے، اسرائیلی فضائیہ اور ہمارے بہادر پائلٹ، تہران کے آسمانوں پر ہوں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے دوہرے خطرے یعنی ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کی ہر اُس یورینیم افزودگی تنصیب پر شدید ضرب لگائی جہاں بم بنائے جا رہے تھے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم نے اُن سرفہرست سائنس دانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو ان منصوبوں کی قیادت کر رہے تھے۔ ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے تئیں ایرانی عوام سے ویڈیو لنک پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے انھیں کہا تھا کہ وہ " آمر حکومت کیخلاف اٹھیں اور اپنی آواز بلند کریں"۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے ایک روز قبل کیے گئے حملے میں ایران کی ٹاپ رینک فوجی قیادت سمیت اہم ایٹمی سائنسدان سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔
جس کے بعد سے دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔