اسرائیل کا آج رات تہران پر بڑے حملے کا منصوبہ، نیتن یاہو نے بھی دھمکی دے ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جو آج رات متوقع ہے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں دھمکی دی کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس کا اس کی قیادت نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا، اور آیت اللہ کی حکومت کو ہر مقام پر نشانہ بنایا جائے گا۔
نیتن یاہو نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ دریں اثنا، اسرائیلی وزیرِ دفاع نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے حملے بند نہ کیے گئے تو اسے راکھ کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔ اسرائیلی میجر جنرل ٹومر بار کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت تہران پر حملے جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا، جن میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
جوابی کارروائی میں ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، 4 اسرائیلی ہلاک اور 91 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی شہروں تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف علاقوں میں سائرن بجتے رہے، اور خوف زدہ شہری میزائل حملوں کے بعد پناہ لینے کے لیے بنکروں کی طرف دوڑتے رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے؛ نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے کہ ان کا ملک دنیا میں تنہا اور بے یار و مددگار ہوچکا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو میں پوچھا کہ کیا آپ کے پاس موبائل فون ہے۔
مثبت میں جواب ملنے پر نیتن یاہو نے فخریہ انداز میں کہا کہ جس جس کے پاس موبائل فون ہے اس کے پاس دراصل اسرائیل کا ٹکرا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے؟ بہت سارے موبائل فون، ادویات، خوراک اور وہ چیری، ٹماٹر جو آپ مزے سے کھاتے ہو سب اسرائیل میں بنتے ہیں۔
https://www.trtworld.com/video/f75ff4593c99
انھوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے اسرائیل تنہا رہ گیا ہے اور وہ اب صورت حال سے باہر نہیں نکل سکتا۔ میں کہتا ہوں ہم یہ کر گزریں گے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ نے ہتھیاروں کے اور اس کے اجزاء کی ترسیل روک دی تو کیا ہم اس سے صورت حال سے نکل سکتے ہیں؟ ہاں ہم کر سکتے ہیں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ پایہ کی انٹیلی جنس کی طرح ہم ہتھیار بنانے میں بھی بہت اچھے ہیں اور یہ ہم امریکا کے ساتھ مشترکہ طور پرکرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مغربی یورپ میں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیں کچھ چیزوں کی فراہمی سے انکار کر کے مشکل میں ڈال سکتے ہیں تو وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
نیتن یاہو کے بقول امریکا اور اسرائیل بہت بڑے چیلنجز جیسے ایران اور اس کے دہشت گرد پراکسیوں کی جارحیت کے دور میں کھڑے ہیں جو’’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے تاثرات حادثاتی طور پر نہیں ہیں کیونکہ وہ (پراکسی) اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں امریکی تہذیب کی فرنٹ لائن کے طور پر دیکھتے ہیں۔
نیتن یاہو نے اسرائیل کی طاقت پر فخر کرتے ہوئے مخالفین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے لوگوں، علاقے اور دیگر مفادات کی نگرانی، روک تھام اور دفاع کی ملکی صلاحیت کو کم نہ کریں۔