رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار، اہلیہ سے فاصلے بڑھنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔
صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں، اُسے حالات سنبھالنے کا بھی اچھے سے اندازہ ہے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/625047703974306/?rdid=SAddrlLp31clwMuv&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1LJRtbBxNS%2F
اس سے قبل عون نے بہن کے ساتھ اسپتال سے نکلتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر رجب بٹ نے کہا کہ ایمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرو، کیا دکھانا چاہتے ہو کہ تم خیال رکھ رہے ہو جبکہ اسپتال کے سارے بل میں خود ادا کرتا ہوں۔
دھمکی آمیز لہجے میں رجب بٹ نے عون کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے
جب تک وہ میری بیوی ہے ٹک ٹاک پر نہیں آئے گی لیکن آپ کی حرکتیں ایسی نہیں وہ میری بیوی رہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ جس دن سے شادی ہوئی میں گھر نہیں گیا، اور ولیمے کے بعد سے کیس پر کیس ہورہے ہیں، جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو تجسس شروع ہوگیا ہے
کچھ صارفین نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
ایشون نے پاک بھارت میچز سے متعلق خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے پاک بھارت میچز پر خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر سابق بھارتی اسپنر کا ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مالی دلچسپی کے فقدان کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
ایشیا کپ میں چونکہ بہت زیادہ کمائی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے، رقم کی مالیت سے ہی آپ کی حب الوطنی کے لیول کا تعین ہوگا۔
ایشون نے خود سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس جعلی خبر کو مجھ سے منسوب مت کریں جنہوں نے ایسا کیا انھیں شرم آنی چاہئے۔