لاہور؛ 17سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
لاہور:
پرانی انارکلی پولیس نے 17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر تین ملزمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
شہری محسن عمران کے بیان پر ملزمان عرفان، وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری نے 2008 میں دکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا، جس کے پاس دکان سے خریداری کی سلپ بھی موجود ہے۔
شہری 17 سال بعد سونا اسی دکان پر فروخت کرنے پہنچا تو دکاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دیا جس ہر مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔