آسٹریلوی کھلاڑی’چوکرز‘ کی آوازیں لگا کر ہمیں ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے رہے، جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو ’چوکرز‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھے روز آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان باووما نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی کھیل کے دوران بار بار ’چوکرز‘ کی آوازیں لگا کر ہمیں ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ ماضی میں جنوبی افریقا کی عالمی مقابلوں میں ناکامیوں کا حوالہ تھے، کیونکہ ٹیم کئی بار ناک آؤٹ مرحلوں میں شکست سے دوچار رہی ہے، جس کے باعث اسے ’چوکرز‘ کہا جاتا رہا ہے۔
باووما کے مطابق یہ رویہ آسٹریلیا کی معروف ’سلیجنگ‘ حکمتِ عملی کا حصہ تھا، جس کے تحت وہ مخالف ٹیم پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے 1998 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتا ہے، جو کہ ٹیم کی طویل عرصے بعد ایک بڑی کامیابی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا جنوبی افریقہ چوکرز سیلیجنگ ورلڈ ٹیسٹ چیمیپیئن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا جنوبی افریقہ چوکرز سیلیجنگ جنوبی افریقہ
پڑھیں:
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا، اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا
یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس بھی حالیہ دنوں میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس سے قبل آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے بھی مئی میں فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کیا تھا۔
مالٹا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو طویل عرصے سے دو ریاستی حل کے حامی رہے ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے آئے ہیں۔