قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔ (اے نبیؐ) کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور و رحیم ہے۔ پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اْس کے قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے۔(سورۃ الزمر52تا54)
سیدنا انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ؐ نے فرمایا : ’’ میرے بیٹے : اگر تم سے ہو سکے کہ صبح و شام تم اس طرح گزارے کہ تمہارے دل میں کسی کے لیے بھی کھوٹ (بغض ، حسد ، کینہ وغیرہ) نہ ہو تو ایسا کر لیا کرو ‘‘ ، پھر آپ نے فرمایا : ’’ میرے بیٹے ! ایسا کرنا میری سنت (اور میرا طریقہ) ہے ، اور جس نے میری سنت کو زندہ کیا اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں رہے گا ‘‘۔ (سنن ترمذی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر کیساتھ وفا نبھاؤں گی ، زرتاج گل
پی ٹی آئی ) رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیس میں سزا سنائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے خصوصی بیان میں زرتاج گل نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ میرے بابا گل شیر خان وزیر نے آج تک مجھے حرام کا نوالہ نہیں کھلایا، وزیر قبیلے کے ناطے بہادری میرے پختون خون میں رچی بسی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاداری، جرات اور بہادری میں نے اپنے لیڈر عمران خان سے سیکھی۔
زرتاج گل نے کہاکہ ہم نے اس وقت بھی اپنا وطن نہیں چھوڑا جب میرے ماں باپ نے میرے جوان بھائی جاوید عالم وزیر شہید کی بم دھماکے میں جلی ہوئی لاش وصول کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے وفا کی اور کیا خوب وفا نبھائی، مجھے “دھی رانی” کا لقب دیا، جھکنا، بک جانا یا ڈرنا میں نے کبھی نہیں سیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے دس سال کی سزا پاکستان سے محبت اور عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے نشانِ عبرت بنانا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں صرف خاندانِ شریف اور خاندانِ زرداری کی بیٹیاں ہی سیاست کر سکتی ہیں، یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی اور بھول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ وفا نبھاؤں گی۔
زرتاج گل نے کہا کہ ’ اپنی سیاست، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں اور اپنے خاندان کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گی۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ انشاءاللہ، ڈیرہ غازی خان کے وڈیروں اور جاگیرداروں پر میری چادر بھاری ہوگی، یہ ملک میرا ہے، سیاست میری ہے اور یہ میدان بھی میرا ہے، انشاءاللہ۔