اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

یروشلم (آئی پی ایس )اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا 70 طیاروں سے تہران میں دفاعی ہیڈکوارٹرسمیت چالیس اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی ۔ نئے اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری۔اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتے کے روز امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ناقابلِ ہدف نہیں ہیں۔یہ بیان اسرائیل کی اس حکمتِ عملی کو اجاگر کرتا ہے جو صرف ایران کے جوہری اثاثوں کو غیر موثر بنانے تک محدود نہیں بلکہ ایرانی حکومت کے سیاسی و عسکری ڈھانچے کو بھی کمزور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اسرائیل پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام میں کلیدی کردار ادا کرنے والے 9 سائنسدانوں اور کئی اعلی ایرانی جنرلوں کی موت کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران پر مزید حملے بھی جلد متوقع ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں شامل ہوں گی۔اسرائیلی عہدیدار نے دعوی کیا کہ ان حملوں نے پہلے ہی ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس میں نطنز تنصیب بھی شامل ہے، جہاں ہزاروں جدید سینٹری فیوجز موجود ہیں، اور وہاں تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے اہداف واضح ہیں، یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران اپنے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہ کر دے، یا اسرائیل یہ یقینی نہ بنا لے کہ تہران دوبارہ اس پروگرام کو بحال نہ کر سکے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا اب بھی ایران کے جوہری مسئلے پر سفارتی مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، لیکن ساتھ یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ جو فوجی اقدامات ہو چکے ہیں، انہیں واپس نہیں لیا جا سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، بلاول بھٹو ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، وزیر دفاع خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپریم لیڈر آیت اللہ کو نشانہ بنانے خامنہ ای

پڑھیں:

جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-20
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو جوہری پروگرام پرامریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘نہ ہم جوہری پروگرام پر پابندی کو قبول کریں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابل قبول اور ناممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ اور کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا۔ اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے اور اسے کہیں دوسری جگہ منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • لبنان میں کون کامیاب؟ اسرائیل یا حزب اللہ
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت