30 لاکھ افراد کا مارچ، تہران ایران ذوالفقار علیؑ ہے، کے نعروں سے گونج اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: راستے کے اختتام پر جب ہم انقلاب چوک پر پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا وہ بھی اس شان کی گواہی دینے آیا تھا۔ اور اجتماع عروج پر پہنچ چکا تھا، لوگ اب اس کی روشنی میں دعا مانگ رہے تھے۔ ظالم سے دشمنی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ایثار کےراستے کو جاری رکھنے کی دعا۔۔ علیؑ کے راستے پر استقامت کے لیے۔ اس دن کے لیے جب عدالت کا ظہور ہوگا اور دنیا ولایت کا ذائقہ چکھے گی۔ ایک نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے لگاتا ہے آج ہم سے جوش اور جذبے سے بات کرتا ہے۔ وہ موجودہ ایران کے حالیہ دنوں کی خوبصورت تشبیہ ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ روشنی اور اندھیرے کی جنگ ہے۔ خصوصی رپورٹ:
جب ہم انقلاب چوک پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا یہ بھی تہران کے عوام کے ملین مارچ کی شان کا مشاہدہ کرنے آیا ہے۔ لوگوں کا اجتماع جو اپنے عروج پر پہنچ چکا تھا، اب یہ لوگ آج کے اس سورج کی روشنی میں دعائیں مانگ رہے تھے اور "لبیک یا علیؑ" کا نعرہ لگا رہے تھے۔ سورج ابھی افق سے اوپر نہیں چڑھا تھا کہ فردوسی اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک تہران کی گلیاں آہستہ آہستہ جگمگا اٹھیں۔ لیکن یہ بیداری دارالحکومت کی روزمرہ زندگی سے جیسی نہیں تھی، بلکہ یہ قیام کی ایک شکل ہے۔ والہانہ محبت کیساتھ "لبیک یا علیؑ" کی صدا، نیاز کے موکب اور عطر کی خوشبو ہوا میں لپٹی ہوئی تھی۔
وہ لوگ شاید جن کے دل رات کو کانپ رہے ہوں گے، لیکن ان کے قدم پہاڑ کی طرح مضبوط تھے۔ ایران، چند گھنٹے پہلے، ایک بزدلانہ حملے میں زخمی ہوا تھا۔ لیکن 30 لاکھ تہرانیوں نے ڈرنے کے بجائے ایک نیا اور انوکھا افسانہ رقم کیا ہے۔ گویا ان کے دلوں میں لگے زخم نے نہ صرف ان کو خوفزدہ اور زمین گیر نہیں کیا بلکہ ان کی رگوں میں نیا خون بھی انڈیل دیا تھا۔ یہ خون ایمان کی بدولت ہے جو شاہؑ نجف کی دین ہے۔ سڑکیں بیدار آنکھوں اور شعلہ ور دل رکھنے والے لوگوں سے بھری ہوئی تھیں۔ گھومنے پھرنے والے بچے، ہاتھ سے بنے تختے اٹھائے نوجوان، سر پر پہنے اسکارف والی نوجوان خواتین، آنسوؤں کی چمک کی حامل مسکراتی مائیں اور سالہا سال کے تجربے اور فخر سے لبریز چہروں والے بوڑھے لیکن ہشاش باپ۔
ماں کی گود میں چھ ماہ کے بچے سے لے کر چھڑی لے کر چلنے والے 80 سالہ بوڑھے تک، سب آ چکے تھے۔ سڑکیں اور گلیاں نہ صرف لوگوں سے بھری ہوئی تھیں بلکہ روشنی اور نور کا ایک انبوہ تھا۔ جوش کی شمع، حب الوطنی کی قندیلیں، وفا کے چراغ جل رہے تھے۔ 10 کلومیٹر کے راستے پر 2400 موکب لگائے گئے تھے اور 100،000 سے زائد رضاکار زائرین اور حاضرین کو مختلف خدمات فراہم کر رہے تھے۔ راستے کے درمیان میں، استقبالیہ مواکب میں سے ایک کے پاس، میں نے ایک نوجوان ماں سے بات کی۔ اس نے اپنی چھوٹی بیٹی کو بازوؤں میں پکڑ رکھا تھا، اس کی آنکھیں سرخ تھیں، تھکاوٹ سے نہیں بلکہ ان آنسوؤں سے جو چھپ نہیں سکتے۔
میں نے سوال کیا آج کیوں آئے ہیں؟ وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں، "پچھلی رات میں دھماکے کی وجہ سے سو نہیں سکی، میرا دل پریشان تھا، لیکن جب میں صبح اٹھی تو میں نے خود سے کہا کہ مجھے آنا ہے، اگر علی (خامنہ ای) اب اکیلا رہ جائے گا تو اور کون بچے گا؟ میں اس لیے آئی ہوں کہ میری بیٹی کو معلوم ہو کہ ہم خطرے کے وقت بھی علی (خامنہ ای) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آئس کریم اور شربت تقسیم کرنے والے اسٹال کے آگے، میں نے ایک باپ کو اپنے دو سالہ جڑواں بچوں کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے دیکھا۔ دور سے وہ دو پروں والا پرندہ دکھائی دے رہا تھا، مسکراتے بچے اس پر بیٹھے تھے۔
دوسری طرف ایک لڑکی حضرت علی ؑکے ہاتھ کی تصویر کو رنگین کر رہی تھی۔ اس کی ماں نے کہا، "میں کل رات غصے میں تھی، میں نے اپنے آپ سے کہا کہ حقیقی تحفظ کا مطلب یہ ہے کہ ہم کل آسکیں، تاکہ ہماری بیٹی کھیل سکے، اور غدیر کے دل میں پروان چڑھے۔ میں خوف کو امید میں بدلنے آئی ہوں۔" راستے میں ہجوم کے سمندر میں غدیر کے موکب خوشی اور ایثار کے جزیروں کی طرح نکل کھڑے ہوئے تھے۔ کچھ کھانا پیش کر رہے تھے، کچھ مسکرا رہے تھے، کہیں بچوں کے لیے کھیل کا سامان تھا اور کچھ صرف جوش و جذبے کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ چھوٹے جھولوں پر بچوں کے قہقہے، اے اہلِ جہان علیؑ اللہ کے ولی ہیں، کے نعروں کی گونج تھی اوریہ پورے شہر کو لرزا رہی تھی۔
لیکن واقعہ کی انتہا یہ تھی کہ ہجوم نے یک زبان ہو کر کہا، ہم کوفی نہیں ہیں جو علی تنہا چھوڑ دیں۔ میں دور سے ویل چیئر والی عورت کو دیکھتا ہوں۔ میں قریب آتا ہوں اور جب میں نے اس سے پوچھا کہ وہ کیسی ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ خدا کی قسم اگر ہم کسی دھمکی کیوجہ سے پیچھے ہٹ جاتے تو آج نہ عاشورہ کی خبر تھی نہ غدیر کی، ہم ایک ہی مٹی کے بچے ہیں، کل رات انہوں نے میزائلوں سے حملہ کیا، آج ہم ان کے سامنے اپنے عشق کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ایک فریاد جو نہ صرف زبانوں سے بلکہ دلوں سے نکلی تھی۔ ایسی فریاد جس نے پتھروں کو بھی ہلا کر دیا تھا۔
راستے کے اختتام پر جب ہم انقلاب چوک پر پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا وہ بھی اس شان کی گواہی دینے آیا تھا۔ اور اجتماع عروج پر پہنچ چکا تھا، لوگ اب اس کی روشنی میں دعا مانگ رہے تھے۔ ظالم سے دشمنی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ایثار کے راستے کو جاری رکھنے کی دعا، علیؑ کے راستے پر استقامت کی دعا، اس دن کی دعا جب عدالت کا ظہور ہوگا اور دنیا ولایت کا ذائقہ چکھے گی۔ ایک نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے لگاتا ہے آج جوش اور جذبے سے بات کرتا ہے۔ وہ موجودہ ایران کے حالیہ دنوں کی خوبصورت تشبیہ ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ روشنی اور اندھیرے کی جنگ ہے، دشمن خوف کے ساتھ آیا اور ہم امید کے ساتھ۔ وہ بم لے کر آئے، ہم پرچم لیکر، وہ ابھی تک نہیں سمجھ پائے کہ یہ لوگ ایمان والے، ہم علی ؑ والے ہیں، علی کے محاذ پہ ہیں، خواہ یہ دنیا لرزتی رہے، پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے راستے رہے تھے کے ساتھ کے لیے کی دعا کر رہے
پڑھیں:
ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہیں اور ایران بعض ایسے نکات پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو گیا ہے جن پر وہ ماضی میں گفتگو سے انکار کرتا رہا تھا تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ مذاکرات کسی قابل قبول معاہدے پر منتج ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بعض پہلوؤں پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے جو چند ماہ قبل تک ممکن نہیں سمجھی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایسے معاملات پر مذاکرات کے لیے تیار ہوا ہے جن کا ذکر کرنے سے بھی وہ پہلے گریز کرتا تھا تاہم یہ اس بات کی ضمانت نہیں کہ بالآخر کوئی ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
روبیو کے مطابق ایرانی قیادت کے اندر پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال بھی مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔
تاہم امریکی وزیر خارجہ کی امید افزا باتیں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطوں میں نئی رکاوٹیں پیدا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیروت پر حملوں کی دھمکیوں کے بعد ایران نے ثالثوں کے ساتھ رابطے معطل کر دیے ہیں۔
ادھر امریکا کی میزبانی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیاسی مذاکرات کا نیا دور بھی جاری ہے جبکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پہلے سے موجود نازک جنگ بندی کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیے: لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
مارکو روبیو نے کانگریس میں 2 روزہ بریفنگ کے دوران ایران، مشرق وسطیٰ، کیوبا، غیر ملکی امداد اور دیگر خارجہ پالیسی امور پر قانون سازوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ایران جنگ پر سوالاتکانگریس میں اپنی پہلی عوامی پیشی کے دوران روبیو کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق سخت سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
متعدد ڈیموکریٹ ارکان نے جنگ کے آغاز سے قبل کانگریس کی منظوری نہ لینے پر تنقید کی جبکہ بیشتر ریپبلکن ارکان نے ایران کے خلاف کارروائی کی حمایت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے فیصلے پر بھی بحث جاری ہے خصوصاً ایسے وقت میں جب انہوں نے ماضی میں مشرق وسطیٰ میں طویل جنگوں سے گریز کا وعدہ کیا تھا۔
جنگ کے معاشی اثراتایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط مزید سخت کر دیں، تہران کے جواب کا انتظار، امریکی میڈیا
ماہرین کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور قدرتی گیس کی تجارت آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اس لیے خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔
کیوبا سے متعلق بھی سخت مؤقفمارکو روبیو کو سماعت کے دوران کیوبا کے حوالے سے بھی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ سماعت کے آغاز پر چند مظاہرین نے ’کیوبا کو جینے دو‘ اور ’کیوبن عوام کا قتل بند کرو‘ جیسے نعرے لگائے جنہیں بعد ازاں کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران ڈیل کے قریب ہیں، مگر جلد بازی نقصان دہ ہوگی، صدر ٹرمپ کا فوکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ
روبیو، جو کیوبن تارکین وطن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، طویل عرصے سے کیوبا کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیوبا کے امریکا کے مخالف ممالک کے ساتھ تعلقات واشنگٹن کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں کیوبا کے سابق صدر راول کاسترو کے خلاف فوجداری الزامات بھی عائد کیے ہیں جس پر کیوبا کی حکومت نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی اقدام قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ تیار، ٹرمپ کی منظوری باقی، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ
مارکو روبیو بدھ کے روز بھی کانگریس کی مختلف کمیٹیوں کے سامنے پیش ہو کر امریکی محکمہ خارجہ کے بجٹ اور خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات پر بریفنگ دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایران امریکا تنازع ایران امریکا مذاکرات ایران امریکا معاہدہ