لیاری کے عوام مشکل میں ہیں، 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں، ذوالفقار بھٹو جونیئر
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں، لیاری میں تقریباً 150عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔
70 کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کے لیے یہاں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو گھر فراہم کرے۔
انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے نام پر غور کر رہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ
پڑھیں:
ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں، ترجمان سندھ حکومت
کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔
ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے ذوالفقار جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کردار ادا کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، آپ لاڑکانہ یا لیاری سے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں لیکن شکست کے لیے تیار رہیں، آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے 2024ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو پچھلی 3 انتخابی فتوحات سے بھی زیادہ ووٹ دے کر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے، آئندہ انتخابات میں لیاری کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، پی پی پی نے لیاری اور پورے سندھ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔