سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) سابق آئی جی اسلام آباد و گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے حادثہ موٹروے پراچانک جانور سامنے آنےپر پیش آیا ۔ حادثے میں انکا ڈرائیور زخمی ہوا ہے تاہم سابق آئی جی عامر ذوالفقار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ عامر ذوالفقار نے ڈیلی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے ہیں تاہم انکے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور سے اسلام آباد اپنے کسی قریبی عزیزیہ کی شادی میں شرکت کے لئے آرہے تھے وہ خیریت سے ہیں اور دوسری گاڑی کے ذریعے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوچکے ہیں ۔ عامر ذوالفقار اینٹی نارکوٹیکس فورس میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عامر ذوالفقار اسلام ا باد
پڑھیں:
حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک کھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔