جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
برلن(نیوز ڈیسک) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جنگ نہیں چاہتے، پانی روکا گیا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔
پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے کو واپس لینا پڑے گا، بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی...
انہوں نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔