چنیسر ٹاؤن میں ٹیکسوں میں اضافہ، ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر جماعت اسلامی کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سیف الدین ایڈووکیٹ کاکہنا ہے کہ چنیسر ٹاؤن میں من مانے ٹیکسوں کے نفاذ، ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، اور کرپشن کے سنگین الزامات پر فوری کارروائی کی جائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔
چنیسر ٹاؤن آفس، سندھی مسلم سوسائٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے ایم سی اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی جانب سے رہائشی و تجارتی املاک اور ٹریڈ لائسنس فیس میں کیا گیا غیر منصفانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے، من پسند افراد کو نوازنے کے لیے دیے گئے ٹھیکے منسوخ کیے جائیں، اور چنیسر ٹاؤن کا فارنزک آڈٹ کرایا جائے۔
انہوں نے وزیر بلدیات سعید غنی پر براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ماتحت ادارے بدترین کرپشن اور نااہلی کا شکار ہیں، اور عوام کے مسائل کو یکسر نظرانداز کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے چنیسر ٹاؤن میں بھی اپنی مرضی کا چیئرمین مسلط کیا ہے، جہاں دو جیتی ہوئی یوسیز چھین کر وزیر بلدیات کے بھائی کو ٹاؤن چیئرمین بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان یوسیز کے ساتھ شدید امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ترقیاتی کاموں میں نظرانداز کیا جا رہا ہے، جب کہ وزیر بلدیات کے حلقے کو 50 کروڑ اور مقامی ایم این اے کو ایک ارب روپے کے ٹھیکے دیے گئے ہیں، باقی یوسیز میں گٹر اُبل رہے ہیں، نالے تباہ حال اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ شہرِ کراچی کو دانستہ نظرانداز کیا جا رہا ہے، کے فور منصوبہ گزشتہ 18 برسوں سے التوا کا شکار ہے، اور حالیہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں محض 3.
انہوں نے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم پر الزام عائد کیا کہ ان جماعتوں کو کراچی کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، اور وفاق و صوبہ دونوں کراچی کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کے یو سی چیئرمینوں نے عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات کیے، جب کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مکمل طور پر ناکام رہی۔
جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کا آغاز چنیسر ٹاؤن سے کیا جائے گا، جو بعد ازاں پورے کراچی تک پھیلائی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جا رہا ہے جماعت اسلامی چنیسر ٹاؤن
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ،منصورہ میں کارکن اور پولیس آمنے سامنے
حسن علی :جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر منصورہ میں کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے بعد منصورہ میں حالات کشیدہ ہو نے لگے ، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی مرکز سے باہر نکلنے کی کوشش پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل، ملتان چونگی سے منصورہ کی طرف آنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ۔
ہائیکورٹ نے بیان قلمبندکرانےکیلئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی
پولیس کی بھاری نفری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے باہر تعینات کر دی گئی ،پرزن وینز اور واٹر کینین بھی منصورہ کے باہر موجود ہے ۔