لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو بلوچستان مارچ پر معاملات طے پاگئے، لانگ مارچ کے شرکا منصورہ سے لاہور پریس کلب جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر مشتمل وفد مطالبات پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گا۔
پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے دوسرے روز بھی مذاکرات میں پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی جبکہ لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمن بلوچ نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک پرامن، تعمیری اورمثبت کردار ادا کیا، مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکا اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے موقف کو اجاگر کریں گے، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مظاہرین کے تمام جمہوری و آئینی حقوق کا احترام ہو۔
مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت بلوچ بھائیوں کی مکمل میزبانی کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ان کے تحفظ، سہولت اور عزت کا خیال رکھنا ہماری اخلاقی و آئینی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی درخواست پر مارچ کی قیادت سے مذاکرات کیلئے وفاق کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا 8 رکنی وفد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد جائے گا، وفاق میں مذاکرات کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اس دوران لانگ مارچ کے شرکا لاہور ہی میں قیام کریں گے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان سے روانہ ہونے والا کارواں سیاسی، جمہوری، پرامن جدوجہد کا استعارہ ہے، راستے میں کارواں کو روکا گیا لیکن پھر بھی کارکن مشتعل نہیں ہوئے، لاہور میں پنجاب حکومت نے خواہش کااظہار کیا کہ ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں۔ لیاقت بلوچ کاکہناتھا کہ مذاکرات کی بنیادی بات تھی کہ بلوچستان سے روانہ ہونے والے مارچ کو روک دیا گیا، کہیں بھی کوئی کشیدگی نہیں ہوئی، بلوچستان کے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، ان کا کارواں اسلام آباد کی جانب جارہا ہے، وفاق کی حکومت کے پاس اسکا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ پنجاب میں ہم نے کے ساتھ مذاکرات کریں اور اسکا حل نکالیں ، ہمارے لیے بہت ہی پریشان کن چیز تھی کہ منصورہ کا محاصرہ پولیس نے کر رکھا ہے ، ہم چاہتے تو بڑا احتجاج کرسکتے تھے، لیکن ہم نے اصل مسئلے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مذاکرات میں پیش رفت ہوچکی ہے، جس میں حکومتی ٹیم کی کاوش شامل ہے، اگر ایک کمیٹی تشکیل پاجاتی ہے اور عندیہ دیا جاتا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو پھر اسلام آبد میں تمام مطالبات پر مذاکرات ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حق دو بلوچستان مارچ جماعت اسلامی پنجاب حکومت پر مذاکرات

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ: لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا

 طلحہ اشرف :جماعت اسلامی نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرناجاری ہے، جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ْ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں باتھ رومز، پانی، جگہ اور ناشتہ شامل ہے۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مولانا ہدایت اللہ کی کال کے منتظر ہیں، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔

تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا لانگ مارچ: لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا
  • مذاکرات کامیاب: جماعت اسلامی کا ’’حق دو بلوچستان‘‘ لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل
  • حقوق بلوچستان مارچ؛ پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی میں معاملات طے پا گئے
  • لانگ مارچ: پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
  • پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • حق دو بلوچستان لانگ مارچ کو لاہور تک محدود کرنے پر اتفاق ہوگیا
  • حکومت جماعت اسلامی مذاکرات، حقوق بلوچستان لانگ مارچ رک گیا
  • بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے، لیاقت بلوچ
  • ’’حق دو بلوچستان مارچ‘‘ لاہور پہنچ گیا: شرکاء کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم