Daily Ausaf:
2025-07-31@22:23:03 GMT

انا للہ و انا الیہ راجعون ،14 افراد ڈوب کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

پابندی کے باوجود شہری دریائے راوی اور نہروں میں نہانے لگے

رواں سال دریائے راوی اور نہروں میں ڈوب کر 14 افراد جان سے گئے،ریسکو حکام کے مطابق 25 اپریل کو دریائے راوی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوئے، ڈوبنے والوں میں 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ شامل تھے ، 23 مئی کو راوی میں نہانے والا 21 سالہ سفیان ڈوب کر جاں بحق ہوا،یکم جون کو بھسین گاؤں کے قریب بی آر بی سے ایک شخص کی لاش ملی،6 جون کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 12 سالہ بچہ ڈوب گیا

7 جون کو دھرم پورہ پل کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،8 جون کو ہربنس پورہ نہر سے نامعلوم شخص کی لاش نکالی گئی، 8 جون کو ایڈن کینال ولاز کے قریب نہر سے ایک نامعلوم بچے کی لاش ملی،10جون گلزار انڈر پاس کے قریب نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی، 10جون چوہنگ میں نہر سے 15 سالہ نامعلوم لڑکے کی لاش ملی،11 جون کو سندر کے علاقہ میں نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، 12 جون کو شاہدرہ میں بارہ دری کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی، 12 جون کو بحریہ ٹاؤن کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش نکالی گئی،

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے راوی اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد ہے ،ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے مگر کوئی عمل درآمد نظر نہیں آتا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نامعلوم شخص کی لاش نہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی کے قریب نہر سے دریائے راوی ڈوب کر جون کو

پڑھیں:

سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ

سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، دو دریا پر نامعلوم شخص کی دو بچوں سمیت مبینہ خودکشی
  • کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی
  • سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
  • پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق
  • لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ
  • کراچی، نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے 35 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار
  • اسرائیلی شہروں میں گندے پانی کا سیلاب، بیت شیمش بدبو میں ڈوب گیا
  • کراچی: مرد اورخاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج
  • راولپنڈی: مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو اغوا کرلیاگیا
  • لاہور: نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کا ڈنڈوں اور پتھروں سے سر کچل دیا