کراچی؛ قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی کمبل میں لپٹی تشدد زدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:
سائٹ ایریا میٹرووِل شہدا قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹرووِل شہدا قبرستان سے ایک شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔
مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی عمر 40 سال کے قریب ہے جبکہ مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے۔
ایس ایچ او سائٹ اے عمران آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی لاش 10 سے 12 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے، پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ہے تاکہ وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، اندھے قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقتول کی
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔