دبئی کے اقامہ کیلیے میڈیکل کی شرائط میں تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے اقامہ اور دیگر اہم عوامل کے لیے میڈیکل کی شرائط میں نئے قوانین لاگو کردیے ہیں۔
 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقامہ سمیت ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی میڈیکل کے نئے قوانین عاید کردیے گئے ہیں۔
 امارات الیوم کے مطابق یو اے ای اور دبئی حکومت کی جانب سے صحت کے نئے قانون کے ضوابط کی منظوری دے دی ہے، جن پر آئندہ ماہ جولائی کے اختتام تک نافذ العمل ہوگا، صحت کے نئے قوانین کا اطلاق اقامہ کے اجرا، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول پر بھی کیا جائے گا۔
 رپورٹ کے مطابق خاندان کے افراد کے میڈیکل ٹیسٹ اور شادی سے قبل وراثتی امراض کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، امراض سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے خصوصاً دوران حمل مذکورہ ٹیسٹوں کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
6دنوں میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر 26ہزار ای چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کردیے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرونک چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔