سندھ حکوت کا پاکستان کی پہلی ویمن باکسر کو دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کی پہلی ویمن باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔ ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا۔
باکسر عالیہ سومرو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کی باصلاحیت بیٹی دنیا کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے باکسر عالیہ سومرو کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔
قبل ازیں، پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی شازیہ کریم سنگھار، یوسف بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق اور اسد نبیل گبول کی باکسر عالیہ سومرو سے لیاری میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر اراکین اسمبلی اور ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نے 47 لاکھ روپے کا چیک عالیہ سومرو کو پیش کیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ حکومت نے اگست میں ہونے والے دبئی میں بھارتی حریف سے مقابلے کے لیے عالیہ سومرو کو مالی معاونت فراہم کی۔
شازیہ کریم سنگھار کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے صحیح مواقع فراہم کرکے بین الاقوامی سطح پر لایا جا سکتا ہے، کھیلوں کی ترقی کے لیے نہ صرف مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں بلکہ نئے کھیلوں کے میدان، اکیڈمیاں اور تربیت گاہیں بھی قائم کر رہی ہے۔
رکن اسمبلی شازیہ کریم سنگھار نے کہا کہ سندھ حکومت مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز شروع کر رہی ہے، تاکہ گراس روٹ سطح سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: باکسر عالیہ سومرو عالیہ سومرو کو شازیہ کریم کے لیے
پڑھیں:
سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (آن لائن) سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد چھ لاکھ اور سکھر بیراج پر پانچ لاکھ کیوسک سے زیادہ ہے۔ ادھر کشمور گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پنجاب سے آنے والا ریلا گڈو بیراج سے گزر رہا ہے۔ سیلاب سے گمبٹ کے کچے کے سینکڑوں علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں جبکہ ضلع
انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔ گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سندھ کے ضلع سجاول میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک بحریہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کو خوراک، عارضی رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سورجانی بند پر پاک بحریہ کے جوانوں نے سیلاب متاثرین میں راشن، ٹینٹ اور روزمرہ ضروریات کا سامان تقسیم کیا۔ متاثرین کے علاج معالجے کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کو مفت ادویات اور صحت کی سہولت فراہم کی ہیں۔ شاہ بندر، کوکہ بند، منارکی اور کوٹ عالم سمیت متعدد متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں سیلاب متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ کچے کے دور افتاہ علاقوں میں، جہاں زمینی راستے بند ہیں، وہاں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خوراک اور امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔