Juraat:
2025-09-18@15:55:53 GMT

پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے
فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس

تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،جیسے ہی اڈیالہ جیل سے کال آئے گی پورے ملک میں احتجاج ہوگا،8 فروری کو خاموش اور پرامن انقلاب آیا ہم اب بھی پرامن رہیں گے ۔پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،ہم نے اپنے دور میں ایکسپورٹ کو بڑھایا،ہمارے دور میں تمام اشاریے مضبوط تھے ،ہم نے کورونا کے دور میں بھی نوکریاں دیں ،اب ایک کروڑ 80 لاکھ لوگ بیروزگار ہیں،جن کو یہ مافیا کہتے ہیں وہ ملکی معیشت کا بڑا حصہ ہیں، ہم نے کامیاب نوجوان پروگرام، صحت کارڈ، لنگر خانے جیسے منصوبے دئیے ،ہم نے ہر شہری کو 10 لاکھ کی صحت کی سہولت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فری لانسرز پر 18فیصد ٹیکس لگادیا ہے ،نوجوان ٹیکس کیسے ادا کرے گا،بجٹ میں سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا اور اشرافیہ کو چھوڑ دیا گیا ہے ،حکومت عوام کو11کروڑ روپے فی گھنٹے کے حساب سے پڑرہی ہے اور یہ کر بھی کچھ نہیں رہے ،وزیرخزانہ قبول کر رہے ہیں کہ ہر چیز قرض لے کر کی جارہی ہے ،قرض لے کر ججز، اسپیکر اور پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 44 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں،حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹ ہیں ،بجلی کا استعمال کم ہوگیا تو انڈسڑی کیسے ترقی کرے گی،چور حکومت ہیرا پھیری سے باز نہیں آرہی،تین سہ ماہیوں میں گروتھ منفی تھی پھر اچانک مثبت کیسے ہوگئی؟ حکومت کے اپنے اخراجات میں دو گنا اضافی ہوگیا ہے ،کوئی ایک ایسا بل نہیں لایا گیا جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوا ہو۔سب سے بڑا حملہ کسان اور عام عوام پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ناقص کارکردگی پر بھرپور عوامی مہم چلائے گی،گلی گلی جاکر مہم چلائیں گے اس کے لئے بے شک مقدمے ہو ںیا جیلوں میں ڈالا جائے ،آج بھی جبر کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے ،بانی چیئرمین کے ساتھ جیل میں جوسلوک ہورہا ہے وہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ کونسی پارٹی ہے جس کو اپنی ایک سماعت لگوانے کے لئے پورے پنجاب سے جاکر عدالت کے باہر احتجاج کرنا پڑا ہو؟ جب ہم احتجاج کرتے ہیں تو پھر فتنہ اور فساد کہا جاتا ہے ،ہمارے احتجاج پر لائٹ بند کرکے گولیاں چلائیں گئیں،جیسے ہی اڈیالہ جیل سے کال آئے گی پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ نے کہا کہ حکومت کے کے تمام

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • دوحہ اجلاس: اسرائیل کے خلاف تمام قانونی اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ
  • عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟
  • سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، علی امین
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا