نیدرلینڈزمیں ڈیڑھ لاکھ افراد فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دی ہیگ: نیدرلینڈز میں فلسطینیوں کے حق میں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے جمع ہوکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور ڈچ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں منتظمین کے مطابق 1,50,000 افراد شریک ہوئے۔
احتجاج میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سب شریک تھے، جنہوں نے سرخ لباس پہن کر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ”ریڈ لائن“ قائم کی۔
مظاہرین نے نعرے بازی کی، تقاریر کیں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مارچ کیا۔ یہ وہی عدالت ہے جہاں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے، انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ برس اسرائیل کو جنوبی شہر رفح پر فوجی کارروائی روکنے اور امدادی رسائی کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، جس پر اسرائیل نے عملدرآمد سے انکار کیا۔
اسرائیل جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور ان کارروائیوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیتا ہے۔
یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب غزہ میں جنگ کو 20 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اُس وقت شروع ہوئی جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کر کے 1,200 افراد کو ہلاک کیا اور 251 یرغمال بنا لیے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتوں پر تاحال فیصلہ نہ ہونے والے دیگر ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا گیا۔
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوشن بتائے کہ کیا اُن ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا۔
جس کے بعد عدالت نے تھانہ کوہسار اور تھانہ نون کے مقدمات کی سماعت 4 اگست جبکہ تھانہ آبپارہ اور تھانہ ترنول کے مقدمات کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔