ایرانی جوابی حملے کا شکار اسرائیل کی اہم ترین "حیفا آئل ریفائنری" بند
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
گذشتہ روز ایران کے جوابی میزائل حملے کے باعث آتشزدگی کا شکار ہونیوالی قابض اسرائیلی رژیم کی اہم ترین آئل ریفائنری کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی ایندھن کی 60 فیصد سے زائد ضروریات کو پورا کرنے والی اہم "حیفا آئل ریفائنری" ایران کے جوابی حملے کا شکار ہو کر بند ہو گئی ہے۔ اس بارے معروف صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے اعلان کیا ہے کہ حیفا آئل ریفائنری کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ اس اہم صیہونی آئل ریفائنری کے تمام آپریشنز کی معطلی کی وجہ گذشتہ شب کے ایرانی میزائل حملے کے باعث اس ریفائنری کو پہنچنے والا "شدید" نقصان ہے۔ اس حوالے سے صیہونی چینل 14 نے بھی حیفا آئل ریفائنری کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کی وجہ سے اس ریفائنری کی تمام تنصیبات کو "شدید نقصان" پہنچا ہے جبکہ اس حملے میں 3 غاصب صیہونی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حیفا آئل ریفائنری ریفائنری کی
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔