خامنہ ای کو تمام اہل خانہ سمیت زیر زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کے دوران، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کو اتوار کے روز تہران میں ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اندر موجود دو با خبر ذرائع کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو شمال مشرقی تہران کے علاقے لویزان میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا، خامنہ ای کے تمام اہل خانہ، بشمول ان کے بیٹے مجتبی، اس وقت ان کے ساتھ موجود ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: خامنہ ای
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔