Jasarat News:
2025-08-01@21:13:24 GMT

مسٹر کون ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹائون کے ڈی اے فلیٹ کے قریب مسٹر کون ریسٹورانٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک رکشا ڈرائیور جاں بحق اور خاتون اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بھتے کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے تحقیقات کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے KDA فلیٹ کے قریب مسٹر کون نامی ریسٹورانٹ کے قریب کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ رکشا ڈرائیور جاں بحق اور خاتون اور بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی جبکہ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ تہمینہ زوجہ شہزاد اس کا بیٹا 22 سالہ نعمان ولد شہزاد ، 6 سالہ زینب دختر منیب ، 20 سالہ زریاب ولد عبدالستار اور 30 سالہ سبحان ولد سعید کے ناموں سے کی گئی ۔سرجانی ٹائون کے ڈی اے فلیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاںبحق رکشہ ڈرائیور کی شناخت کرلی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

کراچی:

شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق  اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وکیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کا بیٹا دانیال بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جائے وقوع سے شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام پر اس سے قبل بھی نومبر 2024 میں ڈیفنس میں حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
  • کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں کیش وین پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی، ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی