پاکستان اوآئی سی کااجلاس فوری طلب کرے‘کے یوجے دستور
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس صدر نصراللہ چودھری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی، اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں مختلف فعال کمیٹیوں کا قیام بھی شامل ہے۔اجلاس میں ہمسایہ برادر ملک ایران پر صیہونی ریاست اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور تہران کی حکومت، عوام اور صحافتی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔کے یو جے (دستور) نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا فوری اجلاس بلانے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کرکے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔صدر نصراللہ چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔سیکرٹری کے یو جے دستور، ریحان چشتی نے صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اخبارات، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا دفاتر میں باہمی مشاورت سے یونٹ چیفس کے تقرر کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطین،کشمیر کے حل کیلئے قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہیے: ایاز صادق
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کثیرالجہتی سطح پر عالمی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ بین الاقوامی تنازعات بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے،عالمی امن اور انصاف کے تحفظ کے لیے انسانی اصولوں کی سیاست اور بین الاقوامی معاملات میں دوہرے معیار کے اطلاق کو ختم کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29سے 31جولائی 2025ء کو جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام پارلیمنٹ کے سپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس کی۔