Jasarat News:
2025-09-17@23:22:35 GMT

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر تباہ‘7افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک مشہور ہندو یاترا کے راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکالنے کا آپریشن کیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور ایک 2سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنے بیان میں بتایاکہ آرین ایوی ایشن بیل 407 ہیلی کاپٹر میں 5مسافر، ایک بچہ اور عملے کا ایک رکن سوار تھا۔ شام 5بجے اطلاع ملی کہ شری کیدارناتھ دھام سے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیاجس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے لاشیں منتقل کی جارہی ہیں

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔

ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • ٹورنٹو آپریشن کی معطلی اور سول ایوی ایشن کا زبردست قدم
  • ملائیشیا میں طوفانی بارشوں سے تودے گرنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
  •  امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
  • امریکی ریاست میں بگولوں کے باعث کئی مکانات تباہ
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک